امریکہ میں شرح سود22 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

امریکہ میں شرح سود22 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

واشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکہ میں شرح سود22 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی اور امریکی مرکزی بینک نے شرح سود کو موجودہ 22 سال کی بلند ترین سطح پر رکھا ہے،فیڈرل ریزرو کا شرح ہدف 5.25فیصدپر برقرار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بینک مہنگائی کو کم کرنے کی امید کے ساتھ قرض لینے کے اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے، معیشت توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔شرح سود میں اضافہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جسے مرکزی بینک افراط زر سے نمٹنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شرح سود کو بلند سطح پر رکھنے سے امریکی معیشت کساد بازاری میں داخل ہونے کے خطرے میں پڑ سکتی ہے لیکن جولائی سے ستمبر تک معیشت میں توقع سے بہتر 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانیوں کو نکالنے پر اقوام متحدہ کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں