ہیوسٹن (فارن ڈیسک ) امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژادخاتون ڈاکٹر طلعت خان کو قتل کردیاگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ڈاکٹر طلعت پر متعدد وار کیے جس سے وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔طلعت خان کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا، مقتول ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں ہی واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔