مکیش امبانی کو بھی دھمکیاں موصول، بھتہ مانگ لیا گیا

مکیش امبانی کو بھی دھمکیاں موصول، بھتہ مانگ لیا گیا

نئی دہلی (فارن ڈیسک ) بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کوبھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مکیشن امبانی کو دھمکی بذریعہ ای میل دی گئی اور دھمکانے والوں کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد مکیشن امبانی کے سکیورٹی انچارج کی درخواست پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں