چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

بیجنگ (فارن ڈیسک)چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ دل کا دورہ پڑنے سے68سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق لی چیانگ رواں سال مارچ میں وزارتِ عظمی کے عہدے سے استعفی دیا تھا،وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔ سابق وزیراعظم شنگھائی شہر میں مقیم تھے ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا، ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی شرمناک ،عرب پارلیمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں