واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج نے عراق میں ٹارگیٹڈ حملہ کیا جو ناکام رہا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ کے مزید 900 فوجی مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ میں تعینات ہونے والے نئے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی فوج نے عراق میں ٹارگٹیڈ حملہ کیا جو ناکام رہا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق ایک ہفتے کے دوران امریکی فورسز پر عراق میں 12 اور شام میں 4 حملے ہوئے۔