نیو یارک(فارن ڈیسک) حماس کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے بارے میںسابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور پانی کی بندش جیسے اقدامات اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت کو کمزور کر سکتے ہیں، اسرائیلی فوجی تدبیریں الٹی پڑسکتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں باراک ایچ اوباما کاکہناتھاکہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ میںیرغمال شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے کے فیصلے سے نہ صرف بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، یہ نسلوں کے لیے فلسطینی رویوں کو مزید سخت اور اسرائیل کے لیے عالمی حمایت کو ختم کر سکتا ہےاور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے طویل المدتی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”بھارتی فوج مالدیپ سے نکل جائے“نئے مالدیپی صدر نے حکم جاری کر دیا