ینویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور ایندھن نہیں، غزہ میں خطرناک حد تک خوارک کی قلت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ کیا جائے، تمام ممالک فریقین سے جنگی قوانین کا احترام کرانے پر زور دیں۔مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ تمام ممالک فریقین کو مزید کشیدگی بڑھانے سے باز رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:شارجہ سے پاکستان موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے