نئی دہلی (ہیلتھ رپورٹر ) بھارتی ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے,زیادہ ترسانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال کے ڈین شنکر راو چوان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 12 بالغ افراد اور12نوزائیدہ بچوں میں 6 لڑکیاںا ور6 لڑکے شامل ہیں ،یہ اموات مختلف بیماریوں جبکہ زیادہ ترسانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات اور عملے کی کمی کا سامنا ہے ، مختلف ملازمین کے تبادلوں کی وجہ سے بھی ہمیں مشکلات ہیں۔
