دہلی (فارن ڈیسک ) بھارت نے کینیڈا سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلانے کا مطالبہ کردیا اور اس سلسلے میں کینیڈا کو 10 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی، یادرہے کہ اس وقت بھارت میںکل 62 کینیڈین سفارتکار موجود ہیںاور بھارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک یہ لوگ واپس نہ گئے توان کا سفارتی استثنی ختم کردیاجائے گا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں اور کینیڈا بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جس پر بھارت اپنی سبکی مٹانے کے لیے شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سفارتی آداب بظاہر بھول چکا ہے اور تعاون کرنے کی بجائے کینیڈا کے سفارتکاروں کو ہی ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ یادر ہے کہ 23 ستمبر کو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز میں اعلان کیا کہ انھیں تشویش ہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈین حکومت کا ممکنہ کردار ہے، انہیں جون میں کینیڈا کے شہر سرے کے ایک گردوارے کے باہر دو نقاب پوش افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں زہریلی گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ،گیس کے اخراج سے بچوں سمیت 5 افراد ہلاک