غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل میں انتہاپسندانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک روز میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 فلسطینی اسرائیلی شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں بھی سکھ برادری کو خطرہ،ایف بی آئی نے الرٹ جاری کر دیا
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں آباد فلسطینی اقلیتوں کے خلاف انتہاپسندانہ کارروائی میں شمالی اسرائیل کے شہر بسمہ طبعون میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3 مرد اور 2 عورتوں کو قتل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ابراہم انیشئیٹو نامی یہودی،عرب ایڈووکیسی گروپ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کیے گئے ایک ہی گھر کے مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے تین جوان بچے شامل تھے،میڈیا کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ اسرائیل کے ساحلی شہر حائفہ میں پیش آیا جہاں کام پر جاتے ہوئے ایک فلسطینی اسرائیلی شہری پر نقاب پوش مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا،اسرائیلی پولیس نے دونوں واقعات کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعات کے باہمی تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی،ابراہم انیشئیٹو ایڈووکیسی گروپ کے مطابق رواں سال اسرائیل میں قتل کیے گئے فلسطینی اقلیت سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 188 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کاقتل ، امریکہ نے بھی کینیڈین موقف کی تائید کر دی