بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پے در پے واقعات پر عراقی بلاگر نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا اور اپنا سوئیڈش پاسپورٹ جلا دیاجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
ویڈیو میں بلاگر اشکی ناز کہتی ہیں کہ آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ سوئیڈن کی پولیس نے قرآن مجید نذر آتش کرنے کی اجازت دی تھی لیکن یہ جانتے نہیں کہ قرآن پاک آپ اور آپ کے ملک سے زیادہ مقدس ہے، ان واقعات کے بعد سوئیڈش پاسپورٹ کی میرے لیے اب کوئی عزت باقی نہیں رہی، میں تو اس ملک میں قدم رکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی اور پھر سوئیڈش پاسپورٹ کو آگ لگا دی۔