میکسیکو میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

میکسیکو میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

سونورا ریاست(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا میں ریت کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ریاست کے 3 شہروں سے ٹکرانے والے طوفان کے باعث کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ گرے ہوئے درختوں نے سڑکیں بلاک کر دیں اور آمدورفت روک دی۔ بجلی کی بندش کے علاوہ مواصلاتی نظام میں بھی خلل پڑا۔ جبکہ دس ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔سونورا ریاست کے گورنر الفونزو دورازو نے تباہی کے بعد ایک بیان میں کہا کہ طوفان کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور فائر فائٹرز اور شہری دفاع کی ٹیمیں علاقے میں ہونے والے نقصانات کی مرمت کے لیے کام کر رہی ہیں۔گورنر درازو نے عوام سے اپیل کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک ضروری نہ ہو، پرسکون رہیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں