وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کا معاملہ، تحقیقات بند کر دی گئیں

وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کا معاملہ، تحقیقات بند کر دی گئیں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وائٹ ہاﺅس سے کوکین ملنے کی تحقیقات بند کردی گئی ہیں تاہم اس پیش رفت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
میڈیا رپورٹ میں امریکی خفیہ ادارے’ سیکرٹ سروس‘ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ، ڈی این اے اور ویڈیو فوٹیج کے جائزوں کے باوجود وائٹ ہاﺅس میں کوکین چھوڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے،اس سے قبل رواں ماہ وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو، سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں