میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں جارہی ہیں جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں کئی افراد بہہ گئے۔ سیلابی ریلوں سے بچنے کے لیے لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پرچڑھ گئے، بتایاگیا ہے کہ میڈرڈ کا شمالی زاراگوزہ غیرمتوقع طورپر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں تقریباً ہرجگہ پانی ہی پانی ہے۔
