نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میںمسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سمرودھی مہامرگ ایکسپریس وے پر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہوگیا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں اموات ہوئیں
یہ بھی پڑھیں : فرانس ،بیگناہ نوجوان کی ہلاکت پر چوتھے روز بھی ہنگامے جاری،سینکڑوں گرفتار پر سب بیکار
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقاتشروع کر دی گئی ہیں۔