indian

”ہمارے فوجیوں کے قاتل یہاں نہیں کھیل سکتے“انتہا پسند ہندو تنظیم کی دھمکی

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرمان سیناکے رہنما سندیپ دیش پانڈے نے پاک بھارت ورلڈکپ 2023 میچز پر اعتراض اٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سندیپ دیش پانڈے نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مارا، کیا ہم ایسی قوم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے؟، جب ایسے میچ ہوتے ہیں تو شائقین اپنے جھنڈے لے کر آتے ہیں، کیا ہمیں یہ برداشت کرنا چاہیے،ہم ایسا برداشت نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کے چہرے پر پراسرار نشان،وائٹ ہاوس نے خاموشی توڑ دی
ایم این ایس ہندو انتہا پسند جماعت کی بنیاد بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے رکھی تھی، یہ پارٹی “ہندوتوا” کے نظریے پر چلتی ہے جبکہ مسلمانوں اور پاکستان سے شدید اختلافات رکھتے ہیں۔
قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی میں اپنا میچ کھیلنے سے انکار کردیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں