نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کی زنانہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی ، فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں 41قیدی خواتین ہلاک ہو گئیںتاہم آخری اطلاعات تک ہلاک ہونیوالی تمام قیدیوں کی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ،وہاں مجموعی طورپر900خواتین قید تھیں جبکہ زخمی ہونیوالی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے والی آبدوز لاپتہ، سرچ آپریشن شروع