نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پورمیں ہندوعیسائی جھڑپیں بدستورجاری ہیں اور بھارتی فوج کی موجودگی میں گھروں پر حملے کے دوران مزید تیرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، مجموعی طورپر پرتشدد واقعات میں ایک سو پندرہ افراد مارے جاچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ اور غیر مستحکم ہے،مودی سرکار نے پرتشدد جھڑپوں پرقابو پانے کیلئے فوج تعینات کر دی ہے، انٹرنیٹ معطل، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں،میٹی ہندووں کے زیر اثرامپھال میں کوکی عیسائیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کوکی برادری کا کہنا ہے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر پرتشدد ہجوم نے ٹارگٹڈ حملے کیے۔
