Former US President Donald Trump was arrested

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

میامی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ سے خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے عدالتی پیشی سے قبل ٹرمپ کو حراست میں لیا اور ان کے الیکٹرانک فنگر پرنٹس بھی لیے، اس کے علاوہ ٹرمپ کے معاون اور مدعی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کا الزام تھا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ پرجاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37الزامات تھے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کے خفیہ دستاویزات سے متعلق الزامات کی روشنی میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں