How many Palestinians are performing Hajj at the invitation of Custodian of the Two Holy Mosques So many that you can't help but smile

خادم حرمین الشریفین کی دعوت پر کتنے فلسطینی فریضہ حج ادا کررہے ہیں؟ تعداد اتنی کہ آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

ریاض (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کو شاہی مہمان کے طور پر حج کروانے کا حکم جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری سطح پر انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کو ذرائع نے بتایا کہیہ اقدام ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔ ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے فلسطینی شہدا کے لواحقین کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ الشیخ صالح آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا حکم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے دل میں مظلوم فلسطینی قوم کا کس قدر احترام اور محبت ہے ۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں