چین میں ایک ماہ کے دوران نئی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اتنا اضافہ کہ پاکستانی دنگ رہ جائیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں نئی الیکٹرک گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں یکم سے 28 مئی کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال 28 مئی تک چین میں نئی الیکٹرک گاڑیوں کی خوردہ فروخت 23 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس نسبت 43 فیصد زائد ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان چین کو ہیٹ ٹریٹڈ گوشت کی برآمدات شروع کرنے کے لیے تیار
دریں اثنا، مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 72 لاکھ 90 ہزار یو نٹس کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد زائد ہے۔ چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے اس اضافے کی بنیادی وجہ یوم مئی تعطیلات کے دوران فروخت کی تشہیر اور مرکزی و مقامی حکومتوں کی طرف سے متعارف کردہ کھپت سبسڈی پالیسیوں کو قرار دیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں