امریکی فضائیہ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون آزمائشی طور پر اڑایا تو ۔۔۔۔۔ایسا واقعہ کہ امریکی سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا۔امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اٹلی سے یو اے ای کے بعد سعودی عرب کیلئے خوشخبری آ گئی

حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اوراپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ائیرفورس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں