Turkey and Egypt agree to restore diplomatic relations after 10 years

ترکیہ اور مصر کا 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب اردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں