Tayyip Erdogan expressed gratitude to the nation for being elected president

صدر منتخب ہونے پر طیب اردوان کا قوم سے اظہار تشکر

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) فتح حاصل کرنے کے بعد ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے قوم سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کا دوسرا دوراپنی قوم کے حق میں مکمل کرلیا ہے۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم آنے والے پانچ سالوں تک ملک پر حکومت کریں گے۔ انشاء اللہ ہم آپ کے اعتماد کے مستحق ہوں گے۔ انہوں نے ترک عوام کا شکریہ ادا کیا کہ اس ”جمہوریت کے تہوار“ کا ملک نے انتخاب کے دوران تجربہ کیا، انشاء اللہ ہم آپ کے بھروسے کے قابل ہوں گے جیسا کہ ہم گزشتہ 21 سالوں سے کر رہے ہیں۔ ملک کے تمام 85 ملین شہری 14 مئی اور 28 مئی کو ہونے والے دو انتخابات کے فاتح ہیں۔دوسری جانب فتح حاصل کرنے کے بعد ترک صدر رجیب طیب اردوان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منانا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں