Great news for car enthusiasts, the value added tax has come down so much it's hard to believe

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر،ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اتنی کمی ہو گئی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ پرانی گاڑیوں کے سودے کی مجموعی رقم کے بجائے منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جا سکے گا۔ عمل درا?مد یکم جولائی 2023 سے ہو گا۔حکام کے مطابق منافع کے مارجن کے حساب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اختیار پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کی غرض سے دیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا طریقہ لازمی نہیں ہے۔ اس کا اختیار دیا گیا ہے۔ سودے کی پوری رقم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔منافع کے مارجن کے اصول کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی بعض شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ اہم ترین یہ ہے کہ پرانی گاڑی استعمال کے قابل ہو۔ اتھارٹی کی جانب سے اس کی منظوری حاصل ہو۔ گاڑی سعودی عرب میں موجود ہو اور یہاں استعمال کی جا چکی ہو۔ گاڑی فروخت کرنے والا اتھارٹی کے پاس ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والے فریق کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہو۔
رپورٹ کے مطابق ایک شرط یہ ہے کہ پرانی گاڑیوں کے کاروبار کا پرمٹ بھی ہو۔ کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ قابل استعمال پرانی گاڑیوں کے منافع کے مارجن (پرافٹ مارجن) کا طریقہ کار استعمال کرنے کی اجازت موجود ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں