Elections in Turkey, President Recep Tayyip Erdogan ahead, but who is the second most promising candidate Statistics revealed

ترکیہ میں انتخابات، صدر رجب طیب اردگان آگے لیکن دوسرے نمبر پر کونسا امید وار ہے؟اعدادوشمار سامنے آگئے

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق صدر اردگان کو برتری حاصل ہے، اب تک 63 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق رجب طیب اروان 51.4 فیصد ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 42.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں جبکہ تیسرے امیدوار سنان اوغان 5.3 فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔

ترکیہ کے اعلیٰ انتخابی بورڈ کے سربراہ نے انتخابی نتائج اشاعت پر عائد پابندی اٹھا لی تھی لیکن ساتھ ہی سرکاری نتائج کا اعلان کرنے تک انتظار کا بھی کہا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔صدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں