A video of catching a 15-foot king cobra snake has gone viral on social media

15 فٹ کنگ کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں سے منسلک ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی خوفزدہ تو کبھی غمزدہ ہو جاتا ہے۔ایسے ہی افسر سوسنتا نندا کی 15فٹ لمبے کنگ کوبرا سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اے بی پی لائیو نامی ویب سائٹ پر اس واقعے کی فوٹیج کو انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) افسر سوسنتا نندا نے آن لائن شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ کوبرا کو پکڑ کر اسے بڑی مہارت کے ساتھ اس 15 فٹ لمبے سانپ کو جنگل میں لے جا کر چھوڑ دیا۔۔ساتھ ہی انہوں نے مزید متنبہ کیا کہ لوگ خود سانپوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کریں بلکہ پیشہ ور افراد کا انتظار کریں۔ نندا اپنے سوشل میڈیا پر جنگلی حیات کے دلچسپ مواد پوسٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں