نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست بہار میں خاتون نے آشناکی خودکشی کی خبر سن کر خود کوآ گ لگا جان دے دی ، لیکن دراصل خبر کچھ اور نکلی۔
”پاکستان ٹائم “نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ منجو نامی 30 سالہ خاتون اپنے آشنا کی خودکشی کا صدمہ برداشت نہ کرپائیں اور کمرے میں خود کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق منجو ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمہ تھیں اور اس کا ایک کریانے کی دکان میں کام کرنے والے سے تعلق تھا جس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ، آشنا کی موت پر منجو کو پتا چلا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا، جس کے بعد منجو نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آ گ لگا دی ۔
متاثرہ خاتون کو جھلسنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔
