ایران کے اہم ترین حکومتی وزیر کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر جنوب وسطی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 12 افراد سوار تھے، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور وزیر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ صوبہ کرمان کے شہر بافت کے سپورٹس کمپلیکس میں اترنے والا تھا، وزیر کھیل کو سر میں چوٹیں آئی ہیں، انہیں برین بلیڈنگ بھی ہوئی ہے، حامد سجادی سمیت دیگر زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی ہلاک ہوگئے۔ارنا نے کرمان کے گورنر محمد مہدی فداکار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ جنوری میں یورپی یونین نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف تہران کے کریک ڈاون کے ردعمل میں وزیر کھیل حامد سجادی پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں