سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کا ایسا اعلان کہ اپوزیشن جماعتیں پھر سر جوڑ لیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)سپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ 11جنوری کی بجائے 9جنوری کو ہی طلب کر لیا ہے،ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 9جنوری کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی،نہ ہماری کوئی ایسی نیت ہے اور نہ ہی ہمارے کسی ایم پی اے کی نیت ہے۔عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے آئینی قانونی پیچیدگیاں حل کرکے اسمبلیاں ضرور توڑیں گے،پنجاب اسمبلی اللہ کے حکم سے دھوم دھڑکے سے ٹوٹے گی۔انہوں نے کہا کہہمارے نمبرز پورے ہیں،ہمارے ایم پی ایز کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے،آئینی اور قانونی پیچیدگیاں دور کر کے ہی اسمبلیاں توڑیں گے۔دوسری طرف پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9جنوری کو دن 2بجے طلب کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 9جنوری کو دوپہر دو بجے سپیکر محمد سبطین خان پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے جنوری کا مہینہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلیاں توڑ دیں،ہم نئے انتخابات کی طرف جانا چاہ رہے ہیں،عمران خان کا موقف یہی ہے کہ اسمبلیاں توڑی جائیں،پرویز الٰہی کے پاس ممبرز پورے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں