مرحوم کرکٹر عبد القادر کے بیٹوں نے عمران خان کو شرمسار کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تعزیت کےلیے انہیں اپنی رہائش گاہ پر بلایا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ عمران خان نے کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کےلیے ان کے اہلخانہ کو زمان پارک میں اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی۔عبدالقادر کا انتقال سوا تین برس قبل 6 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔عبدالقادر کے اہلخانہ کی جانب سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہوئیں تو مرحوم کرکٹر کے بیٹے سلیمان قادر نے ایک ویڈیو میں تصدیق کی کہ خاندان کی جانب سے انکار کیا گیا ہے۔
سلیمان قادر نے کہا کہ ایک دو روز قبل عمران خان کی جانب سے رابطہ کیا گیا کہ خان صاحب نے آپ کو بلایا ہے دعا کے لیے۔ فاتحہ پڑھنے چاہتے ہیں آپ کے فادر کے لیے۔ اسی لیے ہم نہیں گئے دیکھیں ہمارے والد صاحب کو ساڑھے تین سال ہو گئے ہیں اس دنیا سے گئے ہوئے۔ اور ویسے بھی جیسے میرے فادر اس دنیا سے گئے ہیں تو جس نے بھی دعا کرنی ہے وہ آپ کے گھر پر آتا ہے اور تعزیت کرتا ہے، دعا فاتحہ پڑھتا ہے۔ یہ مناسب نہیں لگا مجھے یا میری فیملی کو والدہ کی طرف سے بھی کہ ہمیں زمان پارک یا کہیں پر بھی جا کر اپنے فادر کے لیے دعا کی جائے۔اس وجہ سے ہم لوگ نہیں گے۔سلیمان قادر کی اس وضاحت پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جہاں کئی لوگوں نے ان کے فیصلے کی تائید کی وہیں بعض کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکورٹی خدشات لاحق ہیں لہذا ان کی جانب سے عبدالقادر کے اہلخانہ کو اپنے یہاں بلانے میں کوئی حرج نہیں۔یاد رہے کہ عبدالقادر کا شمار دنیا کے عظیم ترین سپنرز میں ہوتا تھا۔ انہپیں ’گوگلی‘ کا موجد بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں