دبئی (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا،پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔
’پاکستان ٹائم کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئے۔محمد رضوان نے سال 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں 996 رنزسکور کئے جبکہ انہوں نے 25 میچز میں 9 کیچز اور 3 سٹمپ بھی کیے۔بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو،زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے سیم کرن بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے محمد رضوان کی مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔
دوسری طرف آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔جنوبی افریقا کے مارکو جینسن،افغانستان کے ابراہیم زدران،نیوزی لینڈ فن ایلن اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شامل ہیں۔آئی سی سی ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر میں بھارت کی رینوکا سنگھ،یستیکا بھاٹیا،آسٹریلیا کی ڈارسی براون اور انگلینڈ کی ایلیس کیپسی شامل ہیں۔