لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا25 ویں یومِ تاسیس پروقار طریقے سے منایا گیا۔این ایچ ایم پی کمپلیکس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی،کیک کاٹا گیا اور سلامی بھی پیش کی گئی،ڈی آئی جی محبوب اسلم، زونل کمانڈر سینٹرل زون اور سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون شہباز عالم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کے مطابق دن کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور شہداء کیلئے خصوصی دعاوں سے کیا گیا۔25ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم اور زونل کماندر سینٹرل زون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بلاشبہ پاکستان میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے،ادارے کا قیام 1997 میں ہوا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی،ادارے اور شہداءکیلئے دعا کی گئی جبکہ گائیدنس سینٹر میں بھی تقریب منعقد ہوئی.جس میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا اور روڈ یوزر میں گفت ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔این فائیو سنٹرل زون کے تمام سیکٹروں اور بیٹوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔
