ڈالر کی گراوٹ تسلسل کیساتھ جاری،روپے نے اپنے قدم جما لئے

کراچی(کامرس رپورٹر)امریکی کرنسی ڈالر کی گراوٹ تسلسل کیساتھ جاری ،روپے نے اپنے قدم جما لئے ۔

بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 217روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کی صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42038 پر آ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں