Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) on Tuesday expressed grave concern over the attack on Jaffer Express in the Bolan region of Balochistan by a banned outfit.PTI’s central spokesperson, Sheikh Waqas Akram, issued a statement on behalf of the party.The statement conveyed PTI’s deep concern over the reports received so far and strongly condemned the distressing news of the train’s hijacking and the passengers being taken hostage.The reaction came after 500 passengers have been made hostage by the terrorists during attack on Jaffar Express in Bolan area of Balochistan

جعفر ایکسپریس پر حملہ،تحریک انصاف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع کو ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے جعفر ایکسپریس سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور دفاع خواجہ آصف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کے حملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر قبضے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی نہایت تشویشناک اطلاعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے حقیقی صورت حال اور شہریوں اور ٹرین کے عملے کی سلامتی کے حوالے سے بلا تاخیر آگاہی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی و رہائی کیلئے موثر حکمت عملی اور معنی خیز اقدامات پر زور دیا۔ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نا اہل،نکمی اور ناقص ترجیحات کی شکار حکومتوں کے ہاتھوں سے ملک بدترین انتشار کی دلدل میں تیزی سے دھنس رہا ہے،عوامی مینڈیٹ سے محروم وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کو درپیش حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے دستور،جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کے جنازے نکالنے اور سیاسی انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے میں مصروف ہیں،دہشت گردی اور داخلی و خارجی سلامتی پر منڈلانے والے سنگین خطرات کے بہتر تدارک پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ بےایمان اپنی مجرمانہ نا اہلی کو جھوٹ اور خرافات کے پردوں میں چھپانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پاس مسندوں پر بیٹھنے کا کیا جواز باقی ہے؟وزیر داخلہ اور دفاع کے وزیروں کو عوام کیوں کٹہرے میں کھڑا نہ کریں اور کیوں نہتے معصوم شہریوں کو ان کی نااہلی اور مجرمانہ نالائقیوں کا ایندھن بننے کی اجازت دی جائے،مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی کیلئے دعاگو اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں