واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مذاکرات کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے مذاکرات کی دعوت دی ہے،ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ایران کی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں ان سے نیو کلیر ڈیل کے حوالے سے بات چیت کرنے کا کہا ہے،امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہے،میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اس خط کی ضرورت ہے ورنہ دوسری صورت میں ہمیں پھر کچھ کرنا پڑے گا،کیونکہ اب کوئی نیا نیوکلیر ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی آمیز لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بات کرو یا پھر ہم کچھ کرتے ہیں کیونکہ اب کوئی نیا نیو کلیر ہتھیار بننے نہیں دیں گے۔
