A federal anti-corruption court acquitted Senate Chairman Yousuf Raza Gilani in three cases of TDAP corruption case

”جیل سے کوئی ڈر نہیں،چاہے تو پھانسی دے دیں“یوسف رضا گیلانی عدالت میں بھڑک اٹھے

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر اعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں،اس سے قبل عدالت میں جج سے مکالمہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں،ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں،دوسری طرف وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم اور ملک سے فرار ہے،مجھ پر 2009 میں یہ کیس بنایا گیا،میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں،میں ہر کام آئین کی کتاب کے مطابق کرتا ہوں،کل دیکھا کہ بہت سارے ٹاک شوز ہو رہے تھے،پلانٹڈ لوگ بیٹھے تھے،لوگ کہہ رہے ہیں یہ سیر سپاٹا تو کرتے ہیں ہاوس میں نہیں بیٹھتے،آفیشل دوروں پر جانا ضروری ہے ملک کی بدنامی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا،ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں،ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے،اتحادی حکومت کو بیک سٹیب نہیں کریں گے،صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو مل کر اپنا موقف بیان کریں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کل سینیٹ کے ایک اور ممبر کو اٹھا لیا ہے،وفاقی اور پنجاب حکومت سے کہوں گا ان کو حاضر کریں،کل اگر وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تو خود پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔

اس سے قبل وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کراچی،اسلام آباد یا ملتان میں سے کس جیل میں جانا چاہیں گے؟جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں،ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے،چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں۔چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے۔عدالت نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا میرا آبائی گھر ملتان ہے،فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔بعد ازاں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کہا گیلانی صاحب،آپ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لہذا آپ باعزت بری ہیں جبکہ آپ کے خلاف بیان دینے والے اب اس کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں