Sher Afzal Marwat, who was recently expelled from the Pakistan Tehreek-e-Insaf, has rejected his removal from the party and added that he would not give up his National Assembly seat without a “good reason

”قومی اسمبلی کی سیٹ نہیں چھوڑوں گا“شیر افضل مروت نے کورا جواب دے دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کے فیصلوں کے خلاف ڈٹتے ہوئے کہا ہے کہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟میں پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا،جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں،چار روز سے نعرے لگا رہا ہوں بتائیں مجھے کیوں نکالا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پی ٹی آئی عہدیداران کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ میں عمران خان سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاوں،نکالا مجھے اور ناراض بھی بانی پی ٹی آئی ہیں؟۔شیرافضل مروت نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں میں نے پہلے قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے لگائے، میرا منہ اپنے لوگوں کی طرف تھا پھر میں نے نعرہ لگایا”مجھے کیوں نکالا“ جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکلوایا ڈر اور خوف کا عالم یہ ہے کہ میڈیا پر بتاتے نہیں،یہ لوگ اپنے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا گروپ سے بھی ڈرتے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کب نکالو گے؟میں نے کہا جس نے نکلوانا تھا انہوں نے مجھے پارٹی سے نکلوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں