لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی رابطہ سیکرٹری آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین حافظ عبدالوحید فاروقی کی فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایف ڈی ایف) کے چیئرمین کرنل (ر) جاوید مجتبیٰ راجہ سے مرکزی آفس میں ملاقات ھوئی ،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کرنل جاوید مجتبیٰ نے نئی سیاسی جماعت اور اس کے اغراض و مقاصد بارے بریف کیا۔ ایف ڈی ایف کے چئیرمن کرنل جاوید مجتبیٰ نے حافظ عبدالوحید فاروقی کی عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجھد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا تقریباً پچیس سالہ خلوص کا رشتہ اور تعلق رھا،ھماری سیاسی جماعت کو آپ جیسے بے لوث محنتی اور ہر فورم پر کرپشن کے خلاف جدوجھد کرنے والے دوستوں کی ضرورت ھے ، حافظ عبدالوحید فاروقی نے کرنل جاوید مجتبیٰ راجہ کی پرخلوص دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں راہنماؤں نے غریب مکاؤ، ظالمانہ نظام کے خلاف اور ٹیکسوں کی پسی ھوئی غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مل کر جدوجھد کرنے پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے حافظ عبدالوحید فاروقی نے کہا کہ کرنل جاوید مجتبیٰ سے برادرانہ تعلق ھے ، میں جانتا ھوں کہ کرنل جاوید نے بغیر کسی عہدے کے عوام کی خدمت کی ہے، وہ اپنے علاقے میں جنرل ضیاء الحق کو لے کر گئے، عوام کے لیے کئی منصوبے مکمل کرواۓ ، عمران خان کی پی ٹی آئی کے لئیے انتھک محنت کی، ان کے پنجاب کے سیکرٹری جنرل رھے ، کرنل جاوید مجتبیٰ عوام اور فوج میں یکساں مقبول ھیں، انہوں نے افواج پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ان کے سٹوڈنٹ رھے ھیں اور آج بھی ان کو بحثیت ٹیچر دلی احترام دیتے ھیں۔ حافظ عبدالوحید فاروقی نے کہا کہ کرنل صاحب کو عوام کی خدمت کا جذبہ ان کے والد اور دادا سے وراثت میں ملا ھے ، ھم دعا گو ھیں کہ یہ الیکشن میں کامیاب ھو کر ملک کے کرپشن زدہ نظام کو بدل کر عدل وانصاف پر مبنی نظام لانے میں کامیاب ھوں۔انہوں نے کہا کہ جلد ایک اور ملاقات ھو گی اس میں ان شاءاللہ مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جاۓ گا۔
