موٹروے پولیس کا عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

موٹروے پولیس کا عید کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(وقائع نگار)موٹروے پولیس سینٹرل زون نے عید قربان کے موقع پر زائد کرایہ وصولی پر مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔قومی شاہراہ پر لاہور سے صادق آباد تک ڈی آئی جی شاہد جاوید کی ہدایات پر موٹروے پولیس افسران نے خصوصی انتظامات کرلیے۔ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم جبکہ ٹال پلازوں پت بھی خصوصی چیکنک کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے پیٹرولنگ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کرایہ واپسی کے ساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ پر مسافروں کو دوسری بسوں میں منتقل کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسافر بردار گاڑیوں میں کرایوں کی لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور پیٹرولنگ افسران بسوں اور ویگنوں میں خصوصی طور پر مسافر کو بریفنگز دیں۔ ڈی آئی ں جی شاہد جاوید نے کہا کہ مسافروں کو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 بارے خصوصی طور پر بریف کیا جائے، انھیں بتایا جایا کہ بس عملے کی شکایات، اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ ،روٹ کی تبدیلی سے متعلق شکایات 130 پر نوٹ کروائی جا سکتی ہیں، جبکہ موٹروے پولیس مسافروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرے گی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 14 جون سے 20 جون تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں