کراچی ( کرائم رپورٹر) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی 24 گھنٹے کے اندر انسانی سمگر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی سمگر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیاانسانی سمگلر بابر علی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے گلفام احمد نامی مسافر کو اندوڑا کا جعلی ورک ویزا فراہم کیا تھا۔مذکورہ ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گزشتہ روز آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ملزم نے مذکورہ ویزے کے عوض 24 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا۔ملزم مذکورہ رقم میں سے 12 لاکھ روپے وصول بھی کر چکا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
