لاہور(وقائع نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سنٹرل پنجاب کے صدر شیخ فیاض نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ عیدالاضحی کے موقع پر ہر گھر تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ لاہور کے تمام پی پی صدور اور جنرل سیکریٹریز کو اہداف تقسیم کیے گئے ہیں۔ یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیگی جو علاقے میں موجود غریب اور متوسط طبقے تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گی۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کا نعرہ لیکر میدان میں آئی ہے۔ اس وطن کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس آمد پر لاہور کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے صدر نائب صدر چوہدری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی جانب سے صدر سنٹرل پنجاب شیخ فیاض کی مسلم لیگ ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔ جبکہ اجلاس سے ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی 422 یونین کونسل میں مستحق اور قربانی نہ کر پانے والے ہر گھر تک مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان قربانی کا گوشت پہنچائیں گے۔ شہر کے مین چوکوں اور چوراہوں میں دعوت طعام کا انتظام کریں گے۔ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے کھانا پہنچاکر عید الضحیٰ کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کریں گے۔
