لاہور- 24 مئی 2024:
پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ملازمتوں کے حصول کیلئے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد افراد بطور کاروباری مالکان رجسٹرڈ ہیں۔ پورٹل کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پنجاب جاب سنٹر پورٹل جہاں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہیں صنعتکاروں اور آجروں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔
نجی اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری اور کاروباری مالکان پورٹل پر خود کو آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں، امیدوار موبائل فون سے 8900 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر بھی رجسٹریشن لنک حاصل کر سکتے ہی