مرکزی مسلم لیگ ملک سے مایوسی کا خاتمہ کرکے امید کی کرن پیدا کرے گی،ہم 28 مئی کو لاہور سے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

مرکزی مسلم لیگ ملک سے مایوسی کا خاتمہ کرکے امید کی کرن پیدا کرے گی،ہم 28 مئی کو لاہور سے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

لاہور( وقائع نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق نے تنظیمی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہم نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ ملک و قوم کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ جس طرح گزشتہ سال 28 مئی کو لاہور سے پوری دنیا کو تکبیر کانفرنس کے ذریعے ایک پیغام دیا تھا۔ امسال بھی مال روڈ پر تاریخی یوم تکبیر کارواں کا انعقاد کرکے قوم کو متحد اور مستحکم ہونے کا پیغام دینگے۔ مرکزی مسلم لیگ کے تنظیمی اجلاس میں قومی و صوبائی حلقوں کے سابقہ امیدواران، پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

جبکہ تنظیمی اجلاس سے خالد نیک گجر، انجنئیر حارث ڈاراور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خالد نیک گجر نے اجلاس میں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خلفشار کے باوجود اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔28 مئی لاہور کا سب سے بڑا کارواں نکالیں گے۔ فنانس سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے مایوسی کا خاتمہ کرکے امید کی کرن پیدا کرنی ہے۔ ریاست اور قوم میں موجود تعلق ختم ہونے کی وجہ سے دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے۔ دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے تنظیمی اجلاس سے میں شرکاء سے باقاعدہ اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مقصد معاشرے میں موجود خرابیوں کو ختم کرنا ہے۔ہم صحت و تعلیم کے میدان میں بھی ناکام ہیں۔ہم انصاف اور قانون کے نظام میں بھی ناکام ہیں۔ جب تکہ سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک صحیح سمت پر گامزن نہیں ہوسکے گا۔2024 میں 80 فیصد بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا۔یہ کیسے ممکن ہے کہ عیاش حکمرانوں کو قوم کو فکر لاحق ہو۔ مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کا مداوا کرے گی۔ میرا ہر کارکن لاہور کے ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچے گا۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مرکزی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں