ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی علامت ہے، ڈی آئی جی شاہد جاوید

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی علامت ہے، ڈی آئی جی شاہد جاوید

لاہور( وقائع نگار) موٹروے پولیس سینٹرل زون نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے بطور مہمان خصوصی سیمینار میں شرکت کی جبکہ ایس پی عاطف علی چودھری بھی سیمینار میں موجود تھے۔ سیمینار کی مقصد میڈیکل طلبا و طالبات کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا تھا۔ ڈی ائی جی شاہد جاوید نے طلبا و طالبات سے خطااب میں ٹریفک قوانین کی اہمیت بارے بتایا۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں روڈ پر سفر کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ اس سلسلے میں موٹروے پولیس مختلف کمپینز بھی چلاتی رہتی ہے تاکہ روڈ یوزرز کو زیادہ سے زیادہ ٹریفنک قوانین کی اہمیت بارے آگاہی دی جاسکے۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے شرکا کو دوران سفر سیٹ بیلٹ کی اہمیت بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ انتہائی ضروری ہے کیونکہ سیٹ بیلٹ کسی بھی حادثے میں بہت سی انجریز سے محفوظ رکھتا ہے ، لہذا دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے غفلت نہ برتیں۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے مزید کہا کہ روڈ پر سفر کے دوران جتنی آپکی اپنی زندگی اہمیت رکھتی ہے اتنی دوسرے روڈ یوزرز کی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اپنی اور روڈ پر سفر کرنے والے دوسرے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ کس طرح گاڑیوں کی اوور لوڈنگ شاہراہوں کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی علامت ہے۔موٹرسائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال جانی نقصان کا سبب بنتا ہے۔ سیمینار میں طلبا و طالبات کو دفاعی ڈرائیونگ اور ٹریفنک قوانین کی اہمیت بار آگاہی دی گئی۔ جبکہ طلبا کے لیے ڈرائیونگ کیمپ لگایا گیا جس میں موٹر بائیک کی ٹریننگ دی گئی۔ موٹروے پولیس خواتین کو با صلاحیت اور با اعتماد ڈرائیورز بنا رہی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ طالبات میں ٹریفن قوانین کی آگاہی کے لیے روڈ سیفٹی اسٹال بھی لگایا گیا۔ اور تقریب میں طالبات کے لیے سوالوں و جوابات کو سیشن بھی رکھا گیا۔ جس میں جیتنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں