شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے ، 7 سکیورٹی اہلکار شہید

دتہ خیل (ذرائع ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے 2 حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلا حملہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے حسن خیل میں دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، دھماکے کے فورا بعد دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ایک دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے سیمن میں سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔اہلکاروں کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے حملوں کے فوری بعد علاقوں کو گھیرے میں لے لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں