لاھور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے گارڈین کی
اسٹوری اور راجناتھ سنگھ کے اعترافی بیان نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دھشت گردی میں ملوث ہے. پاکستان کے طول ارض میں ہونے والی دھشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور یہ صرف چند واقعات تک محدود نہیں۔بھارت پاکستان کو دھشت گردی کا طعنہ دینے سے باز نہیں آتا اور دوسری طرف عالمی دھشت گرد تنظیم داعش سمیت دیگر گروہوں کی مالی امداد اور پشت پناہی کر کے پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر سے منسلک لوگوں کو قتل کروانے کا اعتراف کر رہا ہے.
پاکستان کو عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے اور بھارت کو دھشت گردی کا مرکز قرار دلوانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سینیئر صحافیوں اور بیوروچیف کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم، لاھور کے جنرل سیکرٹری حارث ڈار کی موجودگی میں خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کو شواہد پیش کیئے جائیں اور عالمی میڈیا کے زریعہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے. فیٹف اور ایشیاء پیسفک گروپ جیسے دیگر اداروں کو بھارت کی ٹیرر فائنانسنگ کیوں نظر نہیں آرہی؟ پاکستان کو یہ مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھانا چاہیے. بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کی باتیں کر رہا ہے، کھلے عام بلوچستان میں دھشت گردی کی معاونت کر رہا ہے اور پاکستان میں دھشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، اس سلسلے کو نا روکا گیا تو خطے میں امن نہیں ہو سکتا. پاکستان کے دفاعی ادارے، افواج اور عوام متحد ہیں اور بھارتی دھشت گردی اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں. پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھارت کے اس رویہ کی بھرپور مزمت کرتی ہے اور حکومت سے گزارش کرتی ہے کہ بھارت سے تجارت اور تعلقات کی بحالی کی خوش فہمی سے نکل کر بھارت کے خونی کھیل کو روکے اور مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف اختیار کرے. بھارت پاکستان سے صرف آگ اور خون کی تجارت کرنا چاہتا ہے۔
