”سرسبز پنجاب “مہم کے تحت نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال میں 200پودے لگائے گئے

”سرسبز پنجاب “مہم کے تحت نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال میں 200پودے لگائے گئے

لاہور (وقائع نگار) پرنسپل کالج آف نرسنگ،امیر الدین میڈیکل کالج/ لاہور جنرل ہسپتال شازیہ کوثر کی زیر نگرانی طالبات نے وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی پلانٹ فار پاکستان مہم پر لبیک کہتے ہوئے اپنے مادر علمی کی حدود میں 200پودے لگا کر سر سبز پنجاب کی کامیابی کیلئے اپنا حصہ ڈالا۔اس مہم میں نرسنگ انسٹرکٹرز بھی پیش پیش رہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اس موقع پر شازیہ کوثر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا کر صحتمند ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مہذب قومیں اپنے ملک کو سر سبزو شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرتی ہیں اور یہ کام محض حکومتوں کا نہیں ہوتا بلکہ سماجی تنظیمیں اور این جی اوز کو بھی شجرکاری کی اس مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔ تاکہ ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو ایک ہرا بھرا پاکستان منتقل کیا جا سکے۔ شازیہ کوثر نے کہا کہ درخت ماں کی طرح شفیق ہوتے ہیں جو خود دھوپ میں جل کر دوسروں کو سکون فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ محض پودے لگانا کافی نہیں بلکہ دوران تعلیم 4سال وہ ان کی دیکھ بھال بھی کریں تاکہ جب سٹوڈنٹس فارغ التحصیل ہوں تو یہ پودے بھی پروان چڑھ چکے ہوں جو کہ ان کی طرف سے کالج کو ایک تحفہ سمجھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جتنے ذیادہ درخت ہونگے،گرمی کی شدت میں کمی ہو گی اور وہاں کی آب و ہوا اتنی صاف و شفاف ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں