نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے کسانوں کا بڑا مسئلہ حل کرتے ہوئے خوشخبری سنا دی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق جامع پلان طلب کر لیا گیا۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہو گی؟عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے،کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے، آڑھتی اور ملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا،ڈریپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہو گی اور لاگت بھی کم آئے گی،کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،لاگت میں کمی اور فصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں