اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت غریب عوام کوقربان کرنے کو تیار ،آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کا آج تیسرا دن ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان بتایا گیا ہے ،قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی ۔
آئی ایم ایف کوٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی بھی حکومت نے یقین دہانی کرادی۔آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے سٹاف لیول معاہدے کا امکان بتایا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں : میر علی میں سکیورٹی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ2،فوجی افسروں سمیت 7 شہید ،6دہشتگرد ہلاک